ورلڈ ٹی 20 میں روایتی حریف پاک بھارت کا میچ سب سے بڑا میچ
جمعرات 17 دسمبر 2015 12:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) ورلڈ ٹئی ٹوئنٹی 2016 میں روایتی حریف پاکستان اورہندوستان کے درمیان میچ ایونٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا تاہم کچھ اور میچز بھی ہیں جن میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔پاک-انڈیا کرکٹ میچ کے علاوہ ورلڈکپ 2015 کے فاتح آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کو بھی خاص اہمیت دی جارہی ہے جہاں نیوزی لینڈ فائنل میں ہوئی اپنی شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گا جبکہ آسٹریلیا اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے گا۔
8 مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کل16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور8 شہروں میں مجموعی طور پر 35 مقابلے ہوں گے جبکہ فائنل ایڈن گارڈن کولکتہ میں 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔یہاں 5 خاص میچوں کی فہرست دی جا رہی ہے جن میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ میچ ہمیشہ سے ہی بہت خاص ہوتاہے، ورلڈٹی ٹوئنٹی2016 کے گروپ 2 میں دونوں ٹیموں کا میچ 19 مارچ کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سٹیڈیم دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کی تاریخ پر بات کرنا غیر اہم معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ مقابلہ نہ صرف دو ملکوں کے شائقین کے لیے خاص ہوتا ہے بلکہ پوری دنیا میں موجود کرکٹ کے مداح بھی اس میچ سے محظوظ ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ 2015 کے فائنل کے بعد دونوں ٹیمیں مختصر طرز کی کرکٹ میں پہلی دفعہ آمنے سامنے ہوں گی، 18 مارچ کو دونوں ٹیموں کا میزبان دھرم شالا ہی ہوگا جو نیوزی لینڈ کے لیے ٹورنامنٹ کا پہلا اور آسٹریلیا کے لیے دوسرا میچ ہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 22 مارچ کو موہالی میں ہوگا، ماضی میں 2009 اور 2010 میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلے ہوئے تھے جس کی بنیاد پر توقع کی جارہی ہے کہ اس دفعہ پھر دونوں ٹیمیں بہترین مقابلہ کریں گی۔اب تک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے چار میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے، پاکستان 3 اور نیوزی لینڈ ایک میچ میں کامیابی حاصل کرسکا۔گروپ1 جنوبی افریقہ اور انگلینڈورلڈکپ 2015کے گروپ مرحلے سے ہی باہر ہونے والی انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کو ہرانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ ان کے پاس بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑی موجود ہیں جبکہ وہ 2010 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے چیمپیئن بھی ہیں تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ان کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا نہیں ہے گروپ1 بنگلور، سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی چیمپیئن سری لنکا اور سابق چیمپیئن ویسٹ انڈیز بنگلور میں 20 مارچ کو مدمقابل ہوں گے جو دونوں ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہو گا۔سری لنکا ویسٹ انڈیز کو ابھی تک 6 مقابلوں میں 5 دفعہ ہرا چکا ہے، واحد شکست 2012 کے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں ہوئی تھی جب ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی چیمپیئن بن گیا تھاورلڈ ٹی ٹونٹی کا آغاز 8 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 اپریل کو کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.