رینجرز کے اختیارت میں کمی کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے‘ سابق عسکری قیادت
جمعرات 17 دسمبر 2015 13:25
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) سابق فوجیوں کی تنظیم پیسا نے حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کی اختیارات میں کمی کے فیصلے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے خلاف اس فیصلے سے کراچی کی روشنیاں لوٹانے والا ادارہ پولیس سے بھی کمزور ہو جائے گا بلکہ چوکیداری کے فرائض تک محدود ہو جائے گا جس سے کراچی دوبارہ دہشت گردی اور کرپشن میں ڈوب جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار پیسا کے صدر جنرل علی قلی خان نے پیسا کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل علی قلی خان نے کہا کہ رینجرز کے فرائض سے دہشت گردی کو منہا کرنا اوردہشت گردی میں میں ملوث افراد کے سہولت کاروں کو تحویل میں لینے سے قبل وزیر اعلیٰ کی منظوری سب سے زیادہ نقصان دہ شق ہے جس سے دہشت گردوں کی گرفتاری ناممکن ہو جائے گی۔(جاری ہے)
اگر حکومت سندھ رینجرز کے متعلق اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی تو بے دست و پارینجرز کواس صوبہ سے واپس بلا لیا جائے۔
پیسا کے ممبران نے پاکستان افغانستان اور دیگر ممالک کے سربراہوں کی میٹنگ کو خوش آئند قرار دیا اور آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریبات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قوم کے دہشت گردوں کے خلاف عزم کا پتہ چلتا ہے۔ اجلاس میں اجلاس میں ایڈمرل تسنیم، برگیڈئیر میاں محمود،جنرل نعیم اکبر، برگیڈئیر عربی خان، برگیڈئیر سائمن شرف، میجر فاروق حامد خان، میجر محمد اکرم اور برگیڈئیر محمود الحسن بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.