قومی کر کٹ ٹیم رواں سال ون ڈے میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی
جمعہ 18 دسمبر 2015 16:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کیلئے رواں سال ون ڈے کرکٹ میں مایوسیوں بھرا سال ثابت ہوا، 27 میچز میں سے محض 12 فتوحات ہی ہاتھ آئیں، ان میں سے بھی 5 زمبابوے کی آسان ٹیم کے خلاف تھیں۔تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ میں غیرمعیاریکارکردگی پاکستانی ٹیم کو رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچا چکی ہے،2015 میں کھیل مایوس کن رہا، 27میچز میں سے صرف 12 میں فتح نصیب ہوئی، ان میں سے بھی 5 زمبابوے کی کمزور سائیڈ کے خلاف تھیں، 14میں مات ہوئی جب کہ ایک غیر فیصلہ کن ثابت ہوا، ٹیم کو سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ میں 0-2 سے شکست ہوئی، پھر ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے 6 وکٹ سے ہرایا، سب سے شرمناک بات بنگلہ دیش میں تینوں میچ ہارنا بنی۔
زمبابوے کو ہوم گراوٴنڈز پر2-0 سے زیر کرنے کے بعد ٹیم نے سری لنکا کو3-0 سے قابو کیا، دورئہ زمبابوے میں سیریز 2-1 سے جیتی، مگر واحد شکست حیران کن قرار پائی، انگلینڈ سے یو اے ای کی سیریز میں گرین شرٹس3-1 سے ناکام رہے۔(جاری ہے)
رواں برس27میچز میں صرف3 بار ٹیم نے 300کا ہندسہ پار کیا، ان میں سے بھی 2 مرتبہ زمبابوے اور یو اے ای کے کمزور بولنگ اٹیک سامنے تھے۔
بیٹسمینوں میں محمد حفیظ 20میچز میں41.15کی اوسط سے 782 رنز بنا کر پاکستان کے ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔انھوں نے 5 ففٹیز اور2سنچریاں بنائیں، اظہر علی 775، شعیب ملک607، احمد شہزاد 570 اور سرفراز احمد 551 رنز بنانے میں کامیاب رہے، حفیظ اور اظہر نے 2،2جبکہ شعیب اور سرفراز نے ایک، ایک سنچری بنائی۔ بولرز میں وہاب ریاض نے20میچز میں27.43 کی ایوریج سے32 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، محمد عرفان 24، راحت علی 18اور یاسر شاہ16 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔یاسر نے زمبابوے کیخلاف ہرارے میں26رنز کے عوض 6 وکٹ کی عمدہ پرفارمنس دکھائی، بلال آصف نے بھی اسی حریف پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے 5وکٹیں لیں، اتنے کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے والے تیسرے بولر سہیل خان نے یہ کارنامہ بھارت کیخلاف انجام دیا۔ رواں برس اظہر علی کی کپتانی میں پاکستان نے17میچز کھیلے مگر صرف7میں جیت ملی، ورلڈکپ تک فرائض انجام دینے والے مصباح الحق کو 9میچز میں محض4 کامیابیاں ملیں، سرفراز نے بطور قائد واحد میچ میں ٹیم کو فتح دلائی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.