رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 15.4کروڑ ڈالر کا اضافہ
جمعہ 18 دسمبر 2015 17:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان میں رواں مالی سال2015-16 کے ابتدائی5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2015کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 15کروڑ 41لاکھ ڈالر اضافے سے 82کروڑ 49لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 67کروڑ ڈالر تھی،ان5 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر(8.7فیصد)کے اضافے سے 54کروڑ2لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال 49 کروڑ 71لاکھ ڈالرتھی۔
نومبر 2015میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سال بہ سال 12کروڑ 27لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15کروڑ 73لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ 5ماہ میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے19کروڑ 38لاکھ ڈالر نکال لیے گئے جبکہ پاکستانی بانڈزپر بیرونی سرکاری سرمایہ کاری 47کروڑ 85 لاکھ ڈالر رہی تاہم گزشتہ مالی سال اس مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر کے انخلا کے باعث غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ سال بہ سال50کروڑ 35لاکھ ڈالرزائد ہے، مجموعی غیرملکی نجی سرمایہ کاری 50 فیصد کمی سے 34کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال 69کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.