سانحہ آرمی پبلک اسکول ایک افسوس ناک واقع تھا جسے بھلایا نہیں جاسکتا،برائن ہیتھ
پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ریاستی سطح پر اقدامات کررہے ہیں ،امریکی قونصل جنرل کی پریس کلب میں گفتگو
جمعہ 18 دسمبر 2015 18:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)کراچی میں تعینات امریکہ کے قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول ایک افسوس ناک واقع تھا جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ریاستی سطح پر اقدامات کررہے ہیں ۔جمعہ کوامریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کراچی پریس کلب کو تین کمپیوٹرز کا تحفہ دیا۔
کلب کے دورے کے موقع پر سیکرٹری پریس کلب اے ایچ خانزادہ ، صدر فاضل جمیلی اور گورننگ کے ممبران سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برائن ہیتھ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام میں امریکہ ہر ممکن تعاون کررہا ہے اور ریاست پاکستان کے ساتھ مل اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور ایک افسوس ناک واقع تھا جس کو بھلایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحافیوں کو بے شمار مشکلات اور خطرات کا سامنا ہے ، پریس کلب آنے کا مقصد بھی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے مختلف پروکرام متعارف کروائے ہیں اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے 4 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.