کاشتکاروں کو چنے کی فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

پیر 21 دسمبر 2015 14:21

فیصل آباد۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء) چنے کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں زمینی خوراک و نمی استعمال کرکے فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا کاشتکار وں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پیازی ، چھنکنی بوٹی ، رت پھلائی ، دنبی سٹی ،لیہلی ، ریواڑی جیسی مضر اثرات کی حامل جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی موٴثر تلفی کیلئے پہلی گوڈی چنے کی فصل اگنے کے 30 سے40روز بعد اور دوسر ی گوڈی پہلی گوڈی کے مزید ایک ماہ بعد کی جائے ۔ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری کا استعمال مفید ثابت ہو اہے ۔