خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیلدار اجناس کاشت کرنے کی ہدایت

پیر 21 دسمبر 2015 14:22

فیصل آباد۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء) پاکستان اپنی خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کا صرف 34 فیصد حصہ پیدا کررہاہے اور 66 فیصد حصہ درآمد کرنے پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوتاہے لہٰذا کاشتکاروں کو خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تیلدار اجناس کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کا دورانیہ 100 سے 110روز تک ہوتاہے اور ان کی پیداواری لاگت بھی کم ہوتی ہے لہٰذا اگر کاشتکار زیادہ سے زیادہ تیلدار اجناس کاشت کریں تو نہ صرف انسانوں کیلئے حیاتین اے ، بی ،کے کی ضرورت کوپوراکیاجاسکتاہے بلکہ کم مدت کی فصل ہونے کے باعث اسے 2بڑی فصلات کے درمیانی عرصہ جنوری وفروری اور جولائی و اگست میں بآسانی کاشت کیا جاسکتاہے۔