سورج مکھی کی ہائیبرڈ اقسام کاشت کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے،محکمہ زراعت

پیر 21 دسمبر 2015 14:22

فیصل آباد۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء)سورج مکھی کی بہاریہ کاشت یکم جنوری سے شروع کرنے کا شیڈول جاری اور منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیاگیاہے جس کے مطابق بہاولپور ، رحیم یار خان، خانیوال ، ملتان ، وہاڑی ، بہاولنگر کے اضلاع میں سورج مکھی کی بہاریہ کاشت یکم جنوری سے 31 جنوری تک ، ڈی جی خان، مظفر گڑھ ،لیہ ،لودھراں ،راجن پور، بھکرکے اضلاع میں 10جنوری سے 10فروری تک ، فیصل آباد ، جھنگ ، میانوالی ،سرگودھا ، خوشاب ، ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں 15 جنوری سے 15 فروری تک ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، لاہور، منڈی بہاؤالدین ،قصور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، نارووال کے اضلاع میں یکم فروری سے 25 فروری تک اور اٹک ، راولپنڈی، گجرات ، چکوال کے علاقوں میں یکم فروری سے 25 فروری تک کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آبادکیمطابق سورج مکھی کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیج کی شرح 20سے25کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔ کاشتکارسورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام ہائی سن 33 ،ہائی سن 39 ، اگورہ 4،این کے 278، ڈی کے 4040، 64A93، ایف ایچ 331 کاشت کرکے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔