کا شتکا ر فصلوں کو بیما ریو ں سے محفو ظ رکھنے کے لیے ماہرین سے مشاورت کر یں،محکمہ زراعت

پیر 21 دسمبر 2015 14:24

فیصل آباد۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء)موسم سرما کے دوران ٹماٹر ، کھیرے ، چپن کدواور مٹر کی فصل پر روئیں دار پھپھوند کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ مذکورہ حملہ سے پتوں کی نچلی سطح پر نمدار دھبے تیزی سے بڑھنے کے باعث پتے مرجھا کر سوکھ جاتے ہیں اور فصل کو بھی شدید نقصان پہنچتاہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں اور ماہرین زراعت کی مشاورت کے مطابق تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔