کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ
سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 15:11
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپوٹو کے روبرو پیش کیا گیا. عدالت میں بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے ، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ کسی کی مرضی کا بیان نہیں دوں گا، ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ میں بھی فوجی ہوں میری جان ملک کے لیے حاضر ہے ، گن پوائنٹ پر اسپتال کا ریکارڈ قبضے میں لے کر اس میں ردو بدل کی گئی. انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر عائد کیے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
یہ بل کی جعلی کاپی لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا دل دکھی ہے اسی لیے میں نے آواز اُٹھائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا جس سے میرا کاروبار تباہ ہو گیا ، میرے خلاف کیس شیٹ اور تھیٹر کا ریکارڈ پیش کر دیں تو میں ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں. ڈاکٹر عاصم حسین کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔(جاری ہے)
جس پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت سے متعلق تفتیشی افسر کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت اور مقدمہ اے کلاس کرنے سے متعلق فیصلہ آئندہ ایک گھنٹے میں سُنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.