یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا ارب 74کروڑ 42لاکھ روپے کے مالی بجٹ منظور

پیر 21 دسمبر 2015 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا ارب 74کروڑ 42لاکھ روپے کے مالی بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ کی منظوری چانسلر یونیوسرٹی اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے دی ۔ بجٹ میں یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں سات فیصد اور میڈیکل الاؤنس میں پچیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بجٹ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں کم ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی اساتذہ نجی یونیورسٹیوں کا روخ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر امانت علی بھٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت آتے ہی اساتذہ کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ۔ پی ایچ ڈی اساتذہ کو ان کے سکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کی جائیں ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ تنخواہوں کے معاملہ کا نوٹس لیں گے۔

متعلقہ عنوان :