محمد عامر کی سلیکشن پر سلیکٹر کبیر خان نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی
ذیشان مہتاب منگل 22 دسمبر 2015 11:28
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کی سلیکشن معمہ بن گئی ، سلیکٹر کبیر خان نے عامر کو منتخب کرنے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں 14 وکٹیں اڑانے والے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگئی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سلیکٹر کبیر خان نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ اگر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔
کبیر خان کے اس فیصلے کے بعد دیگر دو سلیکٹرز سلیم جعفر اور اظہر خان بھی عامر کی ٹیم واپسی کی حمایت کرنے یہ نہ کرنے پر گومگو کی کیفیت سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق کپتان محمد حفیظ بھی سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ پی سی بی چیئر مین شہریار خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیا تھا ۔ بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر پاکستان پریمئر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی کلب نے بھارتی ٹیم کو ہرا کر سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.