محدود اوورز کے میچز کو شائقین کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے، عمر اکمل
منگل 22 دسمبر 2015 12:54
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیسٹمین عمر اکمل نے کہا ہے کہ موجو دہ دور میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کو شائقین کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے لیکن ٹیسٹ میچز کی اپنی اہمیت ہے ٹیسٹ میچوں میں کھیل کر مزہ آتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا کہ تمام ایونٹ کے کپتانوں نے میری بھر پور راہنمائی کی لیکن یونس خاں اور شاہد بھائی نے جس طرح انہوں نے بڑا ہونے کے ناطے میری ہمت اور حوصلہ بڑھایا اور ہر مرحلے پر میری بھرپور رہنمائی کی انہوں نے کہا کہ ان کا زیادہ سکور ایشائی ممالک کے گراؤنڈز پر بنا ہے لیکن آسٹریلیا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی تیز وکٹوں پر کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے کیونکہ ان کا سٹائل بھی جارہانہ ہے اگر انہیں کھیلنے کا پورا موقع ملا تو عظیم بیٹسمین یونس خاں کاریکارڈ توڑوں گا نہیں تو اسکے قریب ضرور پہنچوں گا عمر اکمل نے کہا کہ ان کی پوری توجہ بیٹنگ پر ہے وہ ٹیم مینجمنٹ کپتان کی خواہش اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق وکٹ کیپنگ بھی کرتے ہیں ٹیم میں وکٹ کیپر ریگولر ہی ہو نا چاہئے کیونکہ میچ کے دوران ایک کیچ یا سٹمپ مس ہو جا ئے تو اس کا میچ کی ہار جیت پر اثر پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ وہ ٹھیک کھیلتے کھیلتے یکدم غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ بعض اوقات باؤ لر بال اچھا کر تاہے لیکن ا س بال کو کھیلناہو تا ہے اس بال پر باؤنڈری بھی لگ جاتی ہے اور بعض او قات آؤٹ بھی ہوجاتے ہیں چونکہ ان کا کھیلنے کا سٹائل تیز ہے اس لئے لو گوں کو محسوس ہو تا ہے کہ غلط آؤٹ ہو گیا ہو ں لیکن جب ہم وکٹ پر ہو تے ہیں تو ہمیں اپنے ملک کے وقار اور شائقین کے جذبات کا پورا احسا س ہو تا ہے میں نے دو سال اپنے کلب میں صرف فیلڈنگ کی پریکٹس کی ہے اسی لئے ان کی فیلڈنگ بہتر ہے او ر فیلڈنگ کے شعبہ پر بھر پور توجہ دی ہے اور اپنے کلب میں چھوٹا ہونے کے ناطے کھلاڑیوں کو پانی بھی پلا تا رہا ہوں کلب کوچزنے میری بڑی رہنمائی کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں اور ا س کا کوئی میچ مس نہیں کر تے اپنے گھر میں بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں فیملی فنکشن میں سب کی نظریں ان پر ہو تی ہیں ظاہراس وقت شرارتیں بھی ہوتی ہیں اگر میں نے اپنے بھائی کی شادی کے فنکشن میں ڈانس کر لیا ہے تو اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے لیکن میں ان دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ کم از کم ایسے فنکشن کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر نہ ڈالیں جس سے کسی کو پریشانی ہو سلفی بنانے کا کوئی اتنا شوق نہیں ہے لیکن میں اپنی فیملی کے ساتھ سلفی ضرور بناتا ہوں جس کو بعض لوگوں نے غلط طور پر سلفی کا شوقین بنا دیا ہے سب بھائیوں سے دوستانہ ماحول میں باتیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ا نہیں بھی ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے نہیں کی انہوں نے کہا کہ انہیں بات کا احساس ہے کہ انہوں نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے اس کے مطابق انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ نہیں ملے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.