ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی پرسوں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
منگل 22 دسمبر 2015 15:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی جمعرات کو بمطابق 12ربیع الاوال مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں رہائشگاہوں،شاہراہوں،گلی وکوچے اور بازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں،برقی قمقوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے سجا یا جارہا ہے جبکہ مساجد ،نجی و سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کر دیاگیا ۔
مختلف مقامات پر جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے جلوس نکالے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ 12ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق آقائے دو جہاں حضرت محمد کا یوم ولادت جشن عید میلاد النبی کل بروز جمعرات بمطابق 12ربیع الاول کومذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔(جاری ہے)
اس دن کی مناسبت ملک بھر میں سیمینارز ،کانفرنسیں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام، مشائخ عظام نبی کریم کے اسوہ حسنہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔
اس دن کی مناسبت سے محافل نعت و میلاد بھی منعقدہو ں گی جبکہ مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں رہائشگاہوں،شاہراہوں،گلی و کوچے اور بازار رنگ برنگے پرچموں ، برقی قمقموں ، آرائشی محرابوں ، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے سجایا جارہا ہے ۔اس دن کی مناسبت سے ملک میں کئی مقامات پر جشن عید میلادالنبی کے کیک بھی کاٹے جائیں گے جبکہ مستحقین میں نیاز کی تقسیم بھی کی جائے گی ۔حکومت کی طرف سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کو حتمی شکل دیدی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں کی تعداد میں افسران اور اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.