سندھ اسمبلی، محمد حسین خان کی تحریک استحقاق حسب ضابطہ قرار دیتے ہوئے استحقاق کمیٹی کے سپرد کردی گئی
ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے کمرے مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن جب میں وہاں گیا تو مجھے بتایا گیا کہ کمرے دستیاب نہیں ہیں،محمد حسین
منگل 22 دسمبر 2015 17:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی میں منگل کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رکن محمد حسین خان کی تحریک استحقاق کو حسب ضابطہ قرار دیتے ہوئے یہ تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد کردی گئی ۔ کمیٹی آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔محمد حسین خان نے اپنی تحریک استحقاق میں کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بے نظیر بھٹو کو سرکٹ ہاؤس میں رہائش مہیا کرنے کے لیے لکھا تھا ۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے کمرے مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن جب میں وہاں گیا تو مجھے بتایا گیا کہ کمرے دستیاب نہیں ہیں۔بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن نند کمار نے قاسم آباد میں سبزی منڈی کی زمین پر قبضے سے متعلق تحریک التواء پیش کی ۔(جاری ہے)
سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اب اس زمین پر کوئی قبضہ نہیں ہے ۔نند کمار نے اپنی تحریک التواء پر زور نہیں دیا ۔
اجلاس میں تین پرائیویٹ بلز بھی متعارف کرائے گئے ۔ایک بل مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن مہتاب اکبر راشدی نے متعارف کرایا ۔یہ بل بچوں کو اسکولز میں بڑی سزا کے امتناع سے متعلق ہے ۔مسلم لیگ (فنکشنل) کے نند کمار نے دو بلز متعارف کرائے ۔ان میں ایک سندھ منارٹیز رائٹس کمیشن بل اور دوسرا کرمنل لاء (پروٹیکشن آف منارٹیز)بلزشامل ہیں ۔اجلاس میں مسلم لیگ (فنکشنل) محمد شہریار خان مہر کی نجی قرارداد رائے شماری کے بعد مسترد کردی گئی ۔اس قرارداد میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت اپنے ملازمین کو بروقت اور کسی کٹوتی کے بغیر تنخواہیں دے ۔سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ تنخواہیں بروقت دی جارہی ہیں اور کوئی کٹوتی بھی نہیں کی جارہی ہے ،اس لیے یہ قرارداد خلاف ضابطہ ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.