ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فریدکا 12 ربیع الاوّل کے دن فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ
منگل 22 دسمبر 2015 19:13
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) وزیر بلدیات و چیئر مین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ جام خان شوروکی ہدایت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹرمصباح الدین فریدنے 12 ربیع الاوّل کے دن فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات و اقداما ت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تاکہ جلو س اور جلسوں کے مقامات پر ہنگامی ڈیو ٹی انجام دینے والے تمام شعبوں کے سلسلے میں کو ئی شکایت پیدا نہ ہو اور فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے نگہداشت کی جاسکے ان کے ہمراہ ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اور متعلقہ ضلعی چیف انجینئرز بھی تھے ،دورہ کے مو قع پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ 12 ربیع الاوّل کے دن جس علاقے سے فراہمی و نکاسی آب کے سلسلے میں کو ئی شکایت پیدا ہوئی تو اس کاذمہ دار متعلقہ چیف انجینئر ہو گا،انہوں نے پہلے مر حلہ میں خاص طور پر ملیر اور کو رنگی کے تفصیلی دورہ کے دوران ملیر اور کورنگی میں صورتحال کی ابتری کا نوٹس لیتے ہوئے عملہ کی سختی سے سرزنش کی اور صورتحال کو فوری توجہ دینے اور سیوریج وفراہمی آب کو بہتر کر نے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے دوسرے مرحلہ میں مختلف علاقوں کے دورہ کے مو قعہ پر افسران سے کہا کہ جمعرات12 ربیع الاوّل کو مساجد اور جلوسوں کے راستوں کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کر لئے جائیں ، انہوں نے تما م چیف انجینئرز کو خاص طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ ہر علاقے کے متعلقہ اسٹاف اور فیلڈ افسران سمیت فراہمی و نکاسی آب کے عمل کی خود نگرانی کریں اور جلوسوں کے راستوں کے انتظامات کا جائزہ لینے اور اقدامات کے لئے منتظمین سے بلاتاخیر ملاقات کریں اور ان سے مستقل رابطہ میں رہیں،انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے دوران کسی علاقے سے فراہمی و نکاسی آب سے متعلق کو ئی شکایت مو صول نہیں ہو نی چاہئے لہٰذا تمام چیف انجینئر اپنے مو بائل کھلے رکھیں،انہوں نے کہا کہ مساجد اور بالخصوص جلوسوں کی گزر گاہوں ایم اے جناح روڈ،بو لٹن مارکیٹ، کھارادر، لائٹ ہاؤس،لیاقت آباد، لانڈھی ،شاہ فیصل کالونی،نیو کراچی ، اور اورنگی میں فراہمی و نکاسی آب کی لائنو ں کی نگرانی کو یقینی بنایاجائے ،جلوسوں کے تمام راستوں پر واقع ایسے مین ہولز جن پر ڈھکن نہ ہوں تر جیحی بنیادوں پر فوری ڈھکن لگا دئے جائیں تاکہ کسی حادثہ کا خطرہ نہ رہے،ان راستوں پر سیوریج اور پانی کی لائنوں سے رساؤ کے مکمل خاتمہ کو بھی یقینی بنایا جائے مساجد سمیت جلسوں اور جلوس کے شرکاء کو ٹینکرز سے پانی فراہم کیاجائے، نکاسی آب کے عملہ کو الرٹ رکھا جائے سیوریج کی لائنوں پر کڑی نگا ہ رکھیں اور کسی قسم کی شکایت پید اہو نے کی صورت میں اس کا فوری ازالہ کیاجائے ،انہوں نے نکاسی وفراہمی آب کے سلسلے میں ہونیوالے اقدامات کی مو ثر نگرانی کی ہدایت بھی کی، انہوں نے چیف انجینئر الیکٹریکل و میکنیکل کو ہدایت کی کہ سیو ریج پمپنگ اسٹیشن پر مستعد اور چاک و چو بندعملہ کی مو جو دگی کو یقینی بنائیں ہر فوکل پوا ئنٹ پر جیٹنگ ، راڈنگ اور وینچنگ مشینوں کی مو جو دگی کو بھی لازمی یقینی بنائیں تاکہ اوور فلو کی کسی ممکنہ شکایت کا فوری ازالہ کیاجاسکے، انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں کہیں بھی پمپس یا مشینری کے استعمال کی ضرورت ہو پیٹرول و ڈیزل کا اضافی کوٹہ فراہم کیا جائے تا کہ فیول نہ ہونے کے باعث کوئی دشواری لاحق نہ ہو۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، شوال ذوالفقار کی رپورٹ مل گئی ہیں، محسن نقوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ
-
چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.