متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ایران سے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کی سازش ناکام بنادی
بدھ 23 دسمبر 2015 13:25
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ایران سے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک کشتی قبضے میں لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشت روز پولیس نے شارجہ ریاست میں خالد بندرگاہ کے قریب کارروائی کارروائی کر کے ایک کشتی قبضے میں لے لی تھی۔
کشتی کے ایرانی کپتان دو ایرانی شہریوں سمیت ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نشہ آور بوٹی حشیش کی ساڑھے گیارہ کلو اور منشیات کی ایک لاکھ 42 ہزار 725 گولیاں کشتی مین چھپائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ کشتی کے بیلنس ٹینک توازن برقرار رکھنے والی ٹینکی میں دو ایرانی مشتبہ اسمگلر چھپائے گئے تھے۔(جاری ہے)
آکسیجن کی کمی اور ٹینکی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی تھی اور وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے۔
اماراتی پولیس کے مطابق مملکت میں منشیات اسمگلنگ کی یہ کوشش 25 اکتوبر کو ناکام بنائی گئی تھی تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک اسے منظرعام پرنہ لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران کشتی کے کپتان اور ایرانی نڑاد دو افراد نے منشیات کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ ایران سے باضابطہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد منشیات لے کر متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.