وزیراعلیٰ پنجاب کو خناق سے بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش
بچوں کی زندگیوں کے معاملے میں دوائی منگوانے میں تاخیر اور لاپروائی مجرمانہ غفلت ہے ،شہبازشریف خناق کے باعث بعض بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے: وزیراعلیٰ ،انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایت
عمر جمشید بدھ 23 دسمبر 2015 19:27
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خناق کے باعث بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو انکوائری جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خناق کے باعث بعض بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے اور ایسی غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ نے بروقت خناق کی دوائی کی خریداری نہ کرنے پر متعلقہ اداروں کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ خناق کی دوائی کی خریداری میں تاخیرناقابل برداشت ہے۔(جاری ہے)
سٹاک ختم ہونے سے قبل خناق کی دوائی منگوانے کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟ بچوں کی زندگیوں کے معاملے میں دوائی منگوانے میں تاخیر اور لاپروائی مجرمانہ غفلت ہے اور ایسی سنگین غلطی کا کسی طرح بھی جواز قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا نہیں کیں اور انکوائری رپورٹ میں جو بھی ذمہ دار ہوا ، سزا سے نہیں بچ پائے گا۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈی جی ہیلتھ پنجاب، چلڈرن ہسپتال ، الائیڈ ہسپتال کے حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.