کراچی،لینڈ مافیا سے قیمتی زمین وا گزار کرانے پر آباد کے چیئرمین محمد حنیف گوہر کا ملیر کے ایس ایس پی راؤ انوار سے اظہار تشکر
بدھ 23 دسمبر 2015 21:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) لینڈ مافیا سے قیمتی زمین وا گزار کرانے پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محمد حنیف گوہر نے ضلع ملیر کے ایس ایس پی راؤ انوار سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے پولیس کے وقار میں اضافہ جبکہ بلڈرز اور بزنس کمیونٹی میں احساس تحفظ کو مزید تقویت ملے گی اور اس سے کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔
ایک بیان میں چیئیرمین آباد نے بتایا کہ لانڈھی میں بچہ جیل کے قریب ہمارے ممبر کی 8 ایکڑ اراضی(کھانٹو 89) پر لینڈ مافیا کے مسلح کارندوں نے قبضہ کرلیا تھا۔آباد کی ایک شکایت پر ہی ا یس ایس پی راؤ انوار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ہی زمین کو مسلح افراد سے خالی کرادیا۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں بلڈرز اور ڈیولپرز تعمیراتی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں لیکن انھیں زمینوں پر قبضوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث اربوں روپے کی سرمایہ کاری متاثر اور لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.