حافظ نعیم الرحمن کا سینٹ پیٹرک چرچ اور ہولی ٹرینیٹی چرچ کا دورہ ‘ پھول اور کیک پیش کیے گئے
ہر مذہب امن و محبت کی دعوت دیتا ہے ،مشترکات پر چلنے کی ضرورت ہے ۔حافظ نعیم الرحمن کی گفتگو
بدھ 23 دسمبر 2015 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) کرسمس کی آمد کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دینے کے لیے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سینٹ پیٹرک چرچ صدر اور ہولی ٹرینیٹی کیتھیڈرل چرچ کا دورہ کیا اوربشپ جوزف کڈس ،فاور صالح ڈائیوو اور بشپ صادق ڈینیئل سے ملاقات کی اور ان کو پھول اور کیک پیش کیے اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اقلیتی امور کے نگراں مسلم پرویز ،جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ،پرویز برکت اور دیگر بھی موجود تھے ۔
بشپ جوزف کڈس اور بشپ صادق ڈینیئل نے حافظ نعیم الرحمن اور دیگر رہنماوٴں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے ان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے امن ومحبت ، اخوت اور رواداری کی تعلیم دی ہے ۔(جاری ہے)
ہر مذہب امن اور محبت کی تعلیم دیتا ہے اور یہی ہمارے درمیان مشترکات ہیں ۔
ضروری ہے کہ ہم مشترکات پر عمل کریں اور اخوت ومحبت اور امن کو فروغ دیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق تمام انبیاء علیہ السلام پر ایمان لانا ضروری ہے ۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ تمام اقلیتوں کے ساتھ روداری کا رویہ رکھا ہے اور جب کبھی بھی اقلیتوں کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر اقلیتوں کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔جماعت اسلامی اپنی پالیسی پر آئندہ بھی عمل پیرا رہے گی ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.