کراچی،بلدیہ میں پولیس کی زیر حراست نوجوان ہلاک
لواحقین کو انصاف نہ ملا تو ایوانوں میں آواز اٹھائینگے،خواجہ اظہار الحسن
جمعرات 24 دسمبر 2015 16:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے بلدیہ میں پولیس کی حراست میں نوجوان کی لاش موچکو کی ایک سڑک سے ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے،جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ لواحقین کو انصاف نہ ملا تو ایوانوں میں آواز اٹھائیں گے۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے نوجوان عبدالقادر کو پولیس نے چوری کی شکایت پر چار روز پہلے سعیدآباد سے حراست میں لیا تھا،اس کی لاش موچکو کے علاقے سے ملی،واقعے کی اطلاع ملنے پر نوجوان کے گھر والے سعیدآباد تھانے پہنچے اور اپنے پیارے کی موت پر احتجاج کیا۔
ایس پی بلدیہ رئیس عبدالغنی کے مطابق نوجوان کو اے ایس آئی نذیر نے حراست میں لیا تھا، اس کا کہنا ہے عبدالقادر کو سعید آباد تھانے کے ڈیوٹی افسر کے حوالے کیا گیاتھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن، یوسف شاہوانی اور دیگر سعیدآباد تھانے پہنچ گئے،خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ عبدالقادر پر کوئی الزام تھا تو اسے گرفتار کیا جانا چاہئے تھا،انصاف نہ ملا تو نوجوان کی زیرحراست موت کا معاملہ تمام ایوانوں میں اٹھائیں گے۔ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کردیا۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ، سماعت کی تاریخ تبدیل، چھ مئی کو سماعت ہوگی
-
لاہورہائیکورٹ کا فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے،عظمی بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.