سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزامکمل کرنیوالے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی تنازعات کی جڑ بننے لگی
جمعرات 24 دسمبر 2015 16:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزامکمل کرنیوالے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی تنازعات کی جڑ بننے لگی،قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی اور اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے قذافی سٹیڈیم میں جاری فٹنس کیمپ میں محمد عامر کی موجودگی پر کیمپ کا بائیکاٹ کردیا،قومی ٹیم کے دو سلیکٹرز نے بھی پی سی بی کو محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے پر استعفٰی کی دھمکی دیدی۔
جمعرات کو ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری فٹنس کیمپ کے چوتھے روز قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور اوپنگ بلے باز محمد حفیظ نے محمد عامر کی کیمپ میں شمولیت پر فٹنس کیمپ کا بائیکاٹ کردیا،ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک محمد عامر فٹنس کیمپ میں شریک ہوں گے تب تک وہ فٹنس کیمپ میں شرکت نہیں کرینگے،جبکہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر تحفظات ہیں،اپنے موقف پر قائم ہوں جب تک محمد عامر کیمپ میں رہیں گے،میں فٹنس کیمپ میں شامل نہیں ہوں گاجبکہ اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کروں گا،ملک و قوم کا نام بدنام کرنیوالے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.