مسیحی برادری کے خلاف مذہب کی بنیاد پر قوانین کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہیں ، آصف زرداری
جمعرات 24 دسمبر 2015 20:22
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر پاکستان کے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو، خاص طور پر اور دنیا کی مسیحی برادری کو بالعموم مبارکباد پیش کی ہے۔ کرسمس کے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ حضرت عیسیٰ محبت، درگزر اور بھائی چارے کی تعلیمات کا منبع ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ان کی تعلیمات پر عمل کرکے اپنے کل کو اپنے آج سے بہتر بنائیں۔
آج جتنی ضرورت محبت، درگزر اور مفاہمت کی ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ مسیحی برادری کے خلاف مذہب کی بنیاد پر قوانین کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہیں اور نہ صرف یہ کہ مسیحی برادری بلکہ تمام اقلیتوں کے خلاف ان قوانین کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ غیرمسلموں کو ان قوانین کے غلط استعمال کے خلاف تحفظ فراہم کرتی رہے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹ کے اس فیصلے کو سراہتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے تمام شراکت داروں کے ساتھ گفتگو کی جائے گی۔ آصف علی زرداری نے ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔ مسیحی برادری نے قانون پر عمل پیراء رہنے والی برادری کی حیثیت سے اپنا مقام بنایا ہے جسے پوری قوم تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پارٹی مسیحی برادری کو پاکستان کا برابر کا شہری سمجھتی ہے اور مساویانہ طور پر انہیں ملک کی ترقی میں حصہ لینے کا حق دیتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.