کراچی،پبلک ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے شہر میں بڑی بسیں چلائی جائیں، پاسبان
ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)پاسبان پاکستان کے نائب صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سال کے اختتام کے باوجود کرایوں میں کمی کے حکم نامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شام ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ شہر کی سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہیں اور شہری سفر کیلئے بس اسٹاپوں پر گھنٹوں انتظار کرتے ہوئے نظرآتے ہیں جو کہ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، صوبائی وزارت ٹرانسپورٹ اور صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو نظر نہیں آتے۔
انہوں نے سوال کیا کہ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو کیا اس بات کا علم ہے کہ اس وقت کراچی میں کس کس روٹ پر کتنی بسیں، ویگنیں اور کوچیں چل رہی ہیں اور کیا یہ پبلک ٹرانسپورٹ شہر کی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے اور کیا شہریوں سے مقرر کردہ سرکاری لسٹ کے مطابق کرایہ وصول کیا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزارت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو مقررکردہ سرکاری کرایوں پر عملدرآمد کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لئے ویگن اور کوچوں کے مالکان مسافروں سے نہ صرف من ماناکرایہ وصول کررہے ہیں بلکہ حکومت کے مقررکردہ روٹ سے ہٹ کر من مانے روٹوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلائی جارہی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.