Live Updates

عمران خان نے ریحام خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 27 دسمبر 2015 00:41

عمران خان نے ریحام خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان فالو کر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26دسمبر 2015 ء) ان نے ریحام خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے علیحدگی کے بعد اے متعدد مواقعوں پر ریحام خان پر ہونے والی تنقید پر ان کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری جانب ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر مختلف بہانوں سے طنز کے تیر برسائے جاتے رہے۔ اب اس تمام صورتحال میں عمران خان نے خاموشی سے ریحام خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے ان فالو کر دیا ہے۔ عمران خان کا یہ اقدام کئی لوگوں حیرت کا باعث بنا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اپنی پہلی اہلیہ جمائما خان کو طلاق ہو جانے کے باوجود آج بھی ٹوئٹر پر فالو کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات