پاک بھارت کرکٹ سیریز؛ آئی سی سی صدر نے جلد انعقاد کی پیشگوئی کردی
ا پنک بال سے نائٹ کرکٹ ٹیسٹ کا تجربہ پاکستان کے لیے بھی سود مند رہے گا
اتوار 27 دسمبر 2015 12:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) آئی سی سی صدر نے جلد پاک بھارت سیریز کی پیشگوئی کر دی، ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے لگی ہے،وینیو کوئی بھی ہو ہمیں میچز ہوتے ضرور دکھائی دیں گے، انھوں نے نائٹ ٹیسٹ کا بھی خیرمقدم کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ اسٹار ظہیرعباس نے کہا کہ پاک بھارت سیریز منسوخ ہونے پر مجھ سمیت دونوں ممالک کے عوام اور پوری دنیا کو افسوس ہوا، میں نے بہت پہلے ہی اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ معاملہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سب کی نظریں پاک بھارت کرکٹ پر جمی رہتی ہیں اس سے مقابلے کا رجحان بڑھتا اور ساتھ دل بھی قریب اتے ہیں، مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز جلد ہوگی، چاہے وہ کسی بھی نیوٹرل مقام پر ہو، البتہ اگر میچز پاکستان میں ہوں تو زیادہ بہتر ہے، ایک سوال پر ظہیرعباس نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز خوش آئند ہے، بدقسمتی سے ہمارے گراؤنڈ ویران کردیے گئے،لیگ کے انعقاد سے ملکی کرکٹ کو فروغ ملے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.