آسٹریلیا کی میلبورن ٹیسٹ پر گرفت مضبوط، دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 179 رنز بنا لئے
پیر 28 دسمبر 2015 15:42
میلبورن ۔ 28 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف میلبورن ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی ہے، میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا لئے اور اسے مجموعی طور پر 459 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ عثمان خواجہ نے نصف سنچری سکور کی، کپتان سٹیون سمتھ 70 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیسن ہولڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 280 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، ڈیرن براوو اور کارلوس براتھویٹ نے نصف سنچریاں بنائیں۔ جیمز پیٹنسن اور نیتھن لائن نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔ پیر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 91 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈیرن براوو 13 اور کارلوس براتھویٹ 3 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ تھے، دونوں بلے بازوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 90 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 173 تک پہنچا دیا، کارلوس براتھویٹ 59 رنز بناکر نیتھن لائن کا نشانہ بن گئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.