نائجیریا :خواتین خودکش حملہ آوروں کے حملوں میں50سے زائدافرادہلاک
ملک عثمان منگل 29 دسمبر 2015 11:00
ابوجا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔29 دسمبر۔2015ء) نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں خواتین شدت پسندوں کی جانب سے کیے جانے والے خودکش بم دھماکوں میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور درجنوں زخمی ہیں۔فوج کے اہلکار نے بتایا کہ مداگیلی کے قصبے کے بازار میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں کم سے کم 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ قریبی ریاست بورنو میں شدت پسندوں کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہیں۔
گذشتہ ہفتے ملک کے صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجووٴں کو ’واضح شکست‘ ہوئی ہے۔ان تازہ حملوں کا الزام بھی بوکو حرام پر عائد کیا جا رہا ہے۔درالحکومت ابوجا میں ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان پر تشدد کارروائیوں کے ذریعے بوکو حرام یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ ابھی بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.