کرپشن قیام پاکستان کے بعد ہی سی ورثے میں ملی‘چیئرمین نیب
منگل 29 دسمبر 2015 12:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر زمان چودھری نے کہا ہے کہ کرپشن قیام پاکستان کے بعد ہی سے ورثے میں ملی ہے۔ ملک میں کرپشن سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔ نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 265 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں ۔ نیب ملازمین کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے کی شکایات ملتی ہے تو اس کے خلاف بھی احتساب کیا جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے کہاکہ رشوت اور بدعنوانی قیام پاکستان کے بعد ورثے میں ملی ہے۔ بدقسمتی سے کرپشن اب طرز زندگی بن گئی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر جگہ کرپشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے بھی رشوت دینے پر مجبور ہیں۔
کرپشن کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، انہوں نے کہاکہ نیب کا ادارہ ملک میں کرپشن کے سدباب کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ ہمارا خواب کرپشن فری پاکستان ہے۔ قمر الزمان چوہدری نے مزید کہا کہ نیب کے ادارے میں بھی احتساب کا عمل جاری رہتا ہے۔ اگر کوئی کرپشن میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جاتی ہے جبکہ نیب افسران کیخلاف شکایات کے ازالے کے لیے سسٹم متعارف کروادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نے ابتک 265ارب روپے کی وصولیاں کی ہیںمزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.