ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سویٹ ہوم میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا
منگل 29 دسمبر 2015 15:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سویٹ ہوم میں جاری قائد اعظم ویک تقریبات میں شرکت کی‘ ٹینس کورٹ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سویٹ ہوم میں جاری قائد اعظم ویک تقریبات میں شرکت کرکے نئے تعمیر ہونے والے ٹینس کورٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن انچیف زمرد خان نے کہا کہ اعصام الحق نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے ہم دہشت گردوں کے بچوں کو تعلیم دے کر ان کو اچھا شہری بنائیں گے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے بھی پوری دنیا میں اعصام الحق کی طرح ملک کا نام روشن اور ملک سے دہشت گردی ختم کرینگے۔(جاری ہے)
اس موقع پر اعصام الحق نے کہا کہ زمرد خان کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں بچوں کی تربیت قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے (کل) بدھ کو آسٹریلیا روانہ ہوں گا۔
آسٹریلین اوپن میں برطانوی لیجنڈ ٹینس پلیئر اینڈی مرے میرے ساتھ پارٹنر ہوں گے رواں سال انجریز کا سامنا رہا جس کے باعث بہتر کارکردگی پیش نہ کرسکا۔ اب ہر قسم کی انجری سے چھٹکارا حاصل کرکے سو فیصد فٹنس حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اینڈی مرے کے ساتھ سری لنکا میں ٹریننگ کی ہے اس لئے آسٹریلین اوپن میں عمدہ کارکردگی کے لئے پرامید ہوں۔ اعصام الحق نے کہا کہ سویٹ ہوم میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کرکے بے پناہ خوشی حاصل ہوئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.