چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بھکاری بچوں کے خلاف آپریشن،25بچے تحویل میں لے لئے گئے

بدھ 30 دسمبر 2015 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء )چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن صبا صادق کی خصوصی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت میں بھکاری بچوں کے خلاف گرینڈ ریسکیو آپریشن میں 25کے قریب بچے تحویل میں لے لئے گئے۔

(جاری ہے)

بیورو کی ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک کی سربراہی میں پنجاب پولیس ، سٹی ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے یہ آپریشن شہر کے مختلف علاقوں جن میں ڈیفنس ، واپڈا ٹاؤن، شالیمار لنک روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ ، ملتان روڈ و دیگر شامل ہیں میں کیا گیا۔

بیورو کی چیئرپرسن صبا صادق کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں بھیک مانگنے والے افراد اور بچوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ اسی تناظر میں یہ ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے تاکہ پنجاب حکومت اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بھکاری بچوں کو بہتر مستقبل اور باعزت زندگی دی جا سکے ۔