سرگودھا ،پنجاب حکومت نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی

بدھ 30 دسمبر 2015 22:50

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے جس کا قیام جلد عمل میں آجائیگا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یونٹ سرگودھا شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ سیوریج جیسے مسائل پر قابو پائے گا اس مینجمنٹ یونٹ کو جدید مشینری فراہم کی جائیگی اس کا کام کلین شہر ہوگا اور تمام تر صفائی کی ذمہ داری متعلقہ یونٹ کے ذمے ہوگی اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو باقاعدہ طور پر ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 8 بڑے شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :