2015ء ہاکی کیلئے اچھا نہیں رہا ، کھیل کی ترقی ، فروغ کیلئے صاف ، شفاف نظام متعارف کرانا ہو گا، شہباز احمد سینئر
جمعرات 31 دسمبر 2015 14:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ سال 2015 ہاکی کے لئے اچھا نہیں رہا ۔ پاکستان میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے صاف اور شفاف نظام متعارف کروانا ہو گا ۔ پی ایچ ایف نے کوئی میڈیکل پینل قائم نہیں کیا ۔ قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کی بنا ر کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔
جمعرات آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2015 پاکستان کی ہاکی کے لئے اچھا نہیں رہا کیونکہ قومی ہاکی ٹیم بدقسمتی سے ورلڈ کپ اور اولمپیئن کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی اور دنیا کے ان بڑے ایونٹس سے باہر ہی ۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں قومی ہاکی ٹیم نے مشکلات کا سامنا کیا جس میں فنڈز کی کمی اور دیگر سہولیات شامل ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2015 میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے کوئی خاص اقدامات نہ اٹھائے جا سکے تاہم آئندہ سال 2016 میں اس کے لئے موثر اور جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کی تفصیلات سے بہت جلد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے ایک صاف اور شفاف نظام متعارف کروانے کی ضرورت ہے یہ ایسا نظام ہو گا جس میں ادارے مضبوط ہوں گے تاکہ ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کو اپنا مقام واپس دلانا آسان نہیں ہے اس کے لئے وقت درکار ہو گا جس میں تقریباً تین سے چار سال صحیح طریقے سے کام کرنا ہو گا ۔ قمر ابراہیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قمر ابراہیم نے اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔ پی ایچ ایف کی طرف سے بنائے گئے میڈیکل پینل کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی میڈیکل پینل بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تو ہاکی ٹی م کو بہت ہی مشکلات کا سامنا ہے اور پوری طرح اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.