بھارت میں انصاف فراہمی کا انوکھا واقعہ ، ریاست ہریانہ میں پنچائیت نے زیادتی کے ملزمان کو پانچ بار جوتے مارنے کی سزا دی ،متاثرہ لڑکی کو گاوٴں چھوڑنے کا حکم

جمعرات 31 دسمبر 2015 23:44

بھارت میں انصاف فراہمی کا انوکھا واقعہ ، ریاست ہریانہ میں پنچائیت نے ..

ہریانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31دسمبر۔2015ء) بھارت میں انصاف کی فراہمی کا انوکھا واقعہ ، ریاست ہریانہ میں پنچائیت نے زیادتی کے ملزمان کو پانچ بار جوتے مارنے کی سزا ددیتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو گاوٴں چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارت میں انصاف فراہمی کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ عدالتوں کے ہوتے ہوئے پنچائیت بھی فیصلے کر رہی ہیں۔ ہریانہ کے ضلع حصار میں مقامی پنچائیت نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے دو ملزمان کو پانچ بار جوتے مارنے کی سزا دی جبکہ متاثرہ لڑکی کو گاوٴں چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ اس سے پہلے متاثرہ لڑکی نے پولیس کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر لکھوائی تھی تاہم کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے پنچائیت نے اس معاملے کا فیصلہ سنایا۔

متعلقہ عنوان :