کرد عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا، رجب طیب ایردوان

جمعہ جنوری 12:20

انقرہ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کرد عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے سال کے لئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے پاس کردستان ورکرز پارٹی سے نمٹنے کے لیے وسائل اور عزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فورسز نے شہروں اور پہاڑوں میں آپریشن جاری رکھا ہواہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ترکی میں فوجی آپریشن کے دوران3 ہزار سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جن میں زیادہ تر کرد شدت پسند تھے۔

Your Thoughts and Comments