قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو جاپان روانہ ہوگی

جمعہ جنوری 12:41

قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو جاپان روانہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) 11رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 17 جنوری کو جاپان روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق ایشین روڈ مینز اور ویمنز سائیکلنگ چیمپئن شپ 20 سے 14جنوری تک جاپان میں منعقد ہوگی جس میں سات مرد اور تین خواتین سائیکلسٹ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں صابر‘ نثار‘ نجیب اللہ‘ محسن خان‘ ذیشان علی‘ اویس خان اور محمد عباس جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صبیحہ زاہد، راجیہ شبیر اور راشدہ منیر شامل ہیں جبکہ کرنل (ر) سعد ابن الحسن بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ایشیاء کے 42 ممالک شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جہاں انہیں بہترین تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :