رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے حکومت اور تاجروں کے تعلقات مستحکم ہونگے‘ پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن
جمعہ 1 جنوری 2016 15:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء )آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ حکومت اور تاجروں کے تعلقات بہت مستحکم ہونگے۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں خواجہ ندیم سعید وائیں اور زاہد مقصود بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاجروں کے لیے ریلیف پیکیج کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تاجروں کو معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھتی اور اسے درپیش مسائل ہر قیمت پر حل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے ایک طرف تو ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی اور دوسری طرف موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم ہوگا جو پہلے ہی اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹیکس ادائیگی کا نظام آسان بنائے اور ایک صفحے پر مشتمل ٹیکس ریٹرن فارم اردو زبان میں جاری کرے تاکہ تاجر باآسانی ٹیکس ادائیگی کا فریضہ ادا کرسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.