تنقید کا جواب وکٹیں لے کر دوں گا ،محمد عامر
ہفتہ 2 جنوری 2016 12:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)سپاٹ فکسنگ میں ملوث سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب وکٹوں اور پیار کے ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ‘مجھے سخت جملوں یا طعنوں کا سامنا بھی کر نا پڑتا ہے تو تیار ہوں ‘ جواب پیرار سے دونگا ۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد عامر نے کہاکہ میں پر اعتماد ہوں کہ زیادہ تر چاہنے والے میرے ساتھ ہیں ‘مجھے یقین ہے کہ میرے چاہنے والے مجھے پیار کریں گے۔
محمد عامر نے کہا کہ اگر مجھے سخت جملوں یا طعنوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تو میں اس کے لیے تیار ہوں اور ان کا جواب میں پیار اور وکٹیں لے کر دوں گا۔‘فاسٹ بولر نے کہا کہ میں ماضی میں نیوزی لینڈ کا دورہ کر چکا ہوں اور جانتا ہوں کہ وہ کھیل سے پیار کرتے ہیں اور خیال رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
مجھے ان کی جانب سے کسی ناگوار واقع کی توقع نہیں ہے وہ مجھے پسند کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے کرکٹ میں دوسری اننگز کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ دوسرا موقع حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اس لیے یہ میرے ملک، حکام اور چاہنے والوں کی طرف سے مجھے دوسرا موقع دیا جانا بہت بڑی بات ہے۔انھوں نے بتایا کہ جب پابندی ختم ہوئی تو میں نے کلب کرکٹ کھیلنا شروع کی آپ تصور کریں ایک کھلاڑی جو لارڈز میں کھیل چکا ہو وہ ایک ایسی کلب ٹیم کے خلاف کھیل رہے تھے جن کے پاس مناسب کٹ تک موجود نہیں تھی۔تین میں سے ایک سٹمپ ٹوٹی ہوئی تھی اور ہم تین سو روپے کی گیند سے کھیل رہے تھے لیکن ان میچوں سے مجھے برا وقت بھلانے میں مدد ملی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.