خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ،اقتدار میں آکر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائیگا‘ مسرت چیمہ
ہفتہ 2 جنوری 2016 14:53
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)تحریک انصاف شعبہ خواتین ونگ کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے خواتین کو متحد ہوکر طاقت بننا ہوگا ،پی ٹی آئی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اپنا ہوم ورک کر رہی ہے انشااللہ اقتدار میں آکر اس پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے گا۔گزشتہ روز پارٹی دفتر میں مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے تو اس کے لئے خواتین کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا اور پی ٹی آئی اس کے لئے بھرپور آواز بلند کر رہی ہے ۔
خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں اور ہر شعبے میں مقام پیدا کر کے اس کا عملی ثبوت بھی دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مردوں کی طرح خواتین کو بھی تمام شعبوں میں آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پرکھڑا ہو کر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین کو ہر شعبے میں نمائندگی دینے کی حامی ہے ۔ان کی اہلیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے پی ٹی آئی ہوم ورک کر رہی ہے اور انشا اللہ پی ٹی آئی کے دور میں خواتین کاملک کی ترقی میں کلیدی کردار ہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.