علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ داعش جیسے فتنوں کو بے نقاب کریں
نوجوان نسل کو اسلام دشمن فتنوں سے آگاہ کیا جائے،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
ہفتہ 2 جنوری 2016 19:38
اسلام آباد ۔ 02جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ داعش جیسی انتہاء پسند تنظیموں کا مسلمانوں کے کسی مکتبہ فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے، مسلم علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ داعش جیسے فتنوں کو بے نقاب کرے اور نوجوان نسل کو اسلام دشمن فتنوں سے آگاہ کرے، پاکستان علماء کونسل نے داعش اور اس جیسے فتنوں کے بارے میں شرعی احکامات پر علماء اسلام سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل انتہاء پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم انتہاء پسند تحریکوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل عصر حاضر کے فتنوں سے مقابلے کیلئے علماء ، آئمہ اور خطباء کیلئے تربیتی اور معلوماتی نشستوں کا اہتمام کر رہی ہے جس کے مثبت اثرات پورے ملک کے اندر دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل داعش کے حوالے سے ایک مفصل فتویٰ جاری کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.