تاجروں کیلئے رضا کارانہ ٹیکس سکیم کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ٹیکس سے ریونیو میں بہتری آئے گی ، عاطف اکرام شیخ
ہفتہ 2 جنوری 2016 20:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ، سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے تاجروں کیلئے رضا کارانہ ٹیکس سکیم کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے ملک میں ٹیکس کی بنیاد کو وسعت ملے گی اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ ٹیکس نظام کافی پیچیدہ ہے جس وجہ سے بہت سے لوگ ٹیکس کے دائرے میں آنے سے کتراتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں کے لین دین پر 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے سے تاجر برادری اور حکومت کے درمیان کافی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی کیونکہ تاجر اس ٹیکس کے نفاذ سے خوش نہیں تھے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ رضا کارانہ ٹیکس سکیم کے نفاذ سے وہ کشیدگی ختم ہوجائے گی ۔(جاری ہے)
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ چند دوسرے ممالک نے بھی ایسی سکیموں کا اجراء کرکے ٹیکس ریونیو کو بہتر کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جبکہ ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح مطلوبہ معیار سے کافی کم ہے یہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ اس سے بہت سے نئے لوگ ٹیکس کے دائرے میں آئینگے جس سے ٹیکس کی بنیاد کو وسعت ملے گی انہوں نے کہا کہ یہ سکیم اس لحاظ سے بھی اچھی ہے کیونکہ یہ منی لانڈرنگ اور حوالہ کے ذریعے پیسے بھیجنے کے رحجانات کی بھی حوصلہ شکنی کرے گی
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.