چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی‘ اقتصادی اور تجارتی میدان میں ملک کی کایا پلٹ دے گا۔ڈاکٹر اقرار
ہفتہ 2 جنوری 2016 21:41
فیصل آباد۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک میں تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے ساتھ معاشی‘ اقتصادی اور تجارتی میدان میں ملک کی کایا پلٹ دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنز کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام چینی زبان کے کورس شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدرزی چنگ پنگ کے حالیہ دورہ پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی‘ انرجی اور مختلف شعبہ جات میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگی جس سے دیرپا ترقی اور عوامی خوشحالی کے ساتھ ساتھ غربت کا خاتمہ ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چائنا کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے جو کہ باہمی احترام‘ محبت‘ رواداری اور بھائی چارے پر مبنی ہے ۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس مثالی دوستی کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چائنز زبان سے جانکاری کی طرف آنا ہوگا تاکہ چین میں اعلیٰ تعلیم کے ذریعے اس عظیم ہمسایہ ملک کی ترقی کوقریب سے دیکھا جاسکے۔ اس سے قبل کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ نے کہا کہ یونیورسٹی میں حال ہی میں قائم ہونے والے چائنز کلچرل سنٹر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام طلباء کو چائنز زبان کے ساتھ ساتھ ان کی ثقافت، خوراک اور معاشی ترقی سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔ اب تک سینکڑوں طلباء چینی زبان سیکھ چکے ہیں تاکہ وہ ہمارے اس ہمسایہ ملک میں جا کر اپنی تعلیمی یا کاروباری عمل کو آگے بڑھا سکیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.