پاک چین مشترکہ بحری مشق شنگھائی ، چین میں اختتام پذیر ہو گئیں،پاک بحریہ کے جہاز شمشیر اور نصر نے بشمول ہیلی کاپٹرز مشق میں حصہ لیا ‘شنگھائی پہنچنے پر پر تپاک استقبال
اتوار 3 جنوری 2016 20:35
بیجنگ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) پاک بحریہ اور چین کی بحریہ کے درمیان شنگھائی ، چین میں ہونے والی دوسری مشترکہ بحری مشق اختتام پذیر ہو گئی۔ پاک بحریہ کے جہاز شمشیر اور نصر نے بشمول ہیلی کاپٹرز اس مشق میں حصہ لیا جن کا شنگھائی پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔ مشق کے ہاربر فیز میں سینئیر فوجی اور سول حکام سے ملاقاتیں ، مشترکہ مباحثے ، پیشہ ورانہ موضوعات پر سیمینار اور سماجی میل ملاپ کے مواقع شامل تھے۔
مشق کے بحری فیز میں سطح سمندر ، زیر آب اور فضائی جنگی حکمت عملیاں شامل تھیں ۔ اس مشق میں چین کی بحریہ کے کئی جنگی جہازوں ، آبدوز، لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ چینی بحریہ کی آبدوز کے ساتھ بنیادی اور ایڈوانس اینٹی سب میرین وار فئیر، سطح سمندر اور فضا میں لائیو فائرنگ کی مشق اور دونوں بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز بھی اس مشق کا حصہ تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.