آل سعود شیعوں اور سنّیوں میں خانہ جنگی چاہتے ہیں ‘ حسن نصر اللہ
شیخ النمر کا خون یومِ حساب تک آل سعود کیلئے تباہی لائے گا ‘خطاب
پیر 4 جنوری 2016 13:31
لبنان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء)ایران اور عراق کے اعلیٰ مذہبی رہنماوٴں کے بعد لبنان کی شیعہ عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے سعودی شیعہ عالم شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دینے پر سعودی شاہی خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔
(جاری ہے)
لبنانی دارالحکومت بیرون میں اپنے خطاب میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ آل سعود دنیا بھر میں شیعہ اور سنی مسلمانوں میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ شیخ النمر کا خون یومِ حساب تک آل سعود کیلئے تباہی لائے گا۔
حسن نصر اللہ نے بتایا کہ سعودی حکومت کو دنیا بھر کے ان کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کی پرواہ نہیں جو اس اقدام سے مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ شیعوں کو ایسا ردعمل نہیں دکھانا چاہیے کہ وہ شیخ النمر کے قاتلوں کے ہاتھ میں کھیلتے دکھائی دیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.