کینسر ہونے کا 90فیصد تعلق بیرونی ماحولیاتی عوامل سے ہے ‘طبی محققین
پیر 4 جنوری 2016 16:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) طبی محققین نے کہا ہے کہ کینسر کے امکانات میں سے تقریبا 70 سے 90 فیصد کا تعلق بیرونی عوامل سے جبکہ صرف 10 سے 30 فیصد اندرونی عناصر سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نئی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ کینسر کا جینز اور قسمت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ماحولیاتی عوامل کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ جینز اور ڈی این اے میں بگاڑ (بے ترتیبی) کا کینسر لاحق ہونے سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔(جاری ہے)
کینسر کا زیادہ تعلق ماحول سے ہے جس میں وہ زندگی بسر کرتا ہے مثلا تمباکو کا دھواں پھیپھڑوں میں جانا یا بڑے گوشت کا زیادہ استعمال وغیرہ۔ یہ تحقیق کو سائنسی جریدہ نیچر نے شائع کیا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ جینیاتی بے ترتیبی کے باعث تمام ٹشوز میں سرطان کے اثرات نمودار نہیں ہوتے۔ محققین نے نے اس بات پر بھی تحقیق کی کہ لوگوں میں کینسر ہونے کے خدشات میں کس طرح تبدیلی واقع ہوتی ہے جب وہ ایک مقام سے دوسری جگہ منتقل ہوئے۔ تبھی محققین کو کینسر میں مبتلا ہونے میں بیرونی عوامل کے ٹھوس اثرات کا پتا چلا۔
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.