سنگین جرائم 2015 میں کم رہے،پولیس کی کارکردگی رپورٹ حکام کو ارسال
منگل 5 جنوری 2016 11:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) کراچی پولیس نے سالانہ رپورٹ 2015تیار کر کے اعلی حکام کو ارسال کردی ہے، رپورٹ کے مطابق شہر میں دہشتگردی، قتل ،اغوا برائے تاوان، کار اسنیچنگ اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم کم ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2015کے دوران 874 قتل ،ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ 153افراد بنے جبکہ دہشتگردی کی 32 وار داتیں ہوئیں،ایک برس کے دوران قتل کی وارداتوں میں 68،ٹارگٹ کلنگ میں 26اور دہشتگردی میں 82فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی تعداد57فیصد سے زائد کمی کے ساتھ 36 رہی جبکہ بھتہ خوری کی210 وارداتوں ہوئیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں60فیصد سے زائد کمی ہوئی۔کراچی پولیس کی حیران کن رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں 27فیصد سے زائد کمی ہوئی اور گزشتہ برس صرف 766وارداتیں ہوئیں، 2015میں گاڑیاں چھینے جانے کا گراف 70 فیصد سے زائد گرا اور صرف 329گاڑیاں چھینی گئی، گاڑیوں کے چوری ہونے کی شرح میں بھی 53فیصد سے زائد کمی ہوئی اور 1775چوری کی گئیں، موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 45فیصد سے زائد کمی ہوئی تاہم چوری کی شرح 5فیصد سے زائد بڑھ گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.