رضاکارانہ طور پر ٹیکس ادائیگی سکیم معیشت کی طرف درست قدم ، اسے مثبت انداز میں لیا جائے‘ پیاف
منگل 5 جنوری 2016 13:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف )نے وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ رضاکارانہ طور پر ٹیکس ادائیگی سکیم کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے اسے معیشت کی طرف درست قدم قرار دیا ہے ۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ اور وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی نے کہا کہ اس فیصلے سے صنعتی وتجارتی پھیلاؤ میں اضافہ اور معیشت مستحکم ہو گی جبکہ حکومت کی آمدنی میں 50 ارب تک کا اضافہ ہو گا اور اس کے اثرات دوسرے شعبوں تک بھی منتقل ہوں گے۔
عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت نے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے بہترین ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں پر زیادہ عرصے تک انحصار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا ہے کہ حکومتی رعایت سے استفادہ کر کے خود کو ٹیکس نیٹ میں شامل کروائیں اور محب وطن کا ثبوت دیں تاکہ جو لوگ بر وقت ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔
، وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی نے کہا کی تاجروں کی پچھلے چھ ماہ کی انتھک محنت رنگ لائی اور یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ہے اب تمام تاجر برادری یکسوئی سے ملکی ترقی میں اپنا کرد ار ادا کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اس سکیم سے لاکھوں تاجر ٹیکس نیٹ میں آ جا ئیں گے اور دستاویزی معیشت بڑھنے سے ملک ترقی کرے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.