ٹی ٹونٹی ٹیم کپتان شاہد آفریدی نے صحافی کے چبھتے سوال کو ” گھٹیا “ قرارد ے دیا
ذیشان مہتاب بدھ 6 جنوری 2016 14:40
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے صحافی کے چبھتے سوال کو ” گھٹیا “ قرارد ے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران ایک صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ ان کی کپتانی میں پاکستان سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچزہارا ہے ،اب وہ ایسا کیا کریں گے جس سے ٹیم جیت کی راہ پرگامزن ہوگی ،اس ”چبھتے “ سوال پر بوم بوم آفریدی بلبلا اٹھے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ”مجھے آ پ سے ایسے ہی گھٹیا سوال کی امید تھی “ ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ صحافی نے انگلینڈ سیریز کے دوران شاہد آفریدی کے خلاف کچھ خبریں دیں تھیں جس پر ان کے آفریدی سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور آج موقع ملنے پر آفریدی نے یہ حساب بے باک کر نے کی کوشش کی ۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ آفریدی کسی تنازع کا شکار ہوئے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی وہ متعدد مواقعوں پر میدان اور میدان سے باہر تنازعات کا شکار رہے ہیں ۔
2011ء میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کو بوڑھا قرار دیتے ہوئے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا ۔ آل راونڈر کا کہنا تھا کہ اعجاز بٹ کا اپنے دور میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے ، اگر ان کے دور میں ہونے والی چیزوں پر غور کریں تو صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے صحیح سے کام نہیں کیا ، ان کے خیال میں اعجاز بٹ کو آرام کی ضرورت ہے کیوں کہ اب وہ بوڑھے ہو چکے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.