سرگودھا میں’’ اﷲ اور رسول ؐ کیخلاف جنگ ‘‘کرنے والے بڑھ گئے
ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 20:06
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) سرگودھا میں سود کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا‘ کئی گھرانے اجڑ گئے جبکہ ضرورت مند سود کی رقم ادا کرتے کرتے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے سرگودھا اور گردونواح میں سود کا دھندہ گلی محلوں تک پھیل چکا ہے خصوصاً سود خور ضرورت مند افراد سے چیک‘ مکانوں کی رجسٹریاں اور اشٹام وغیرہ لکھوا کر انہیں سود پر رقم دیتے ہیں اصل زر سے تین گنا زائد ادائیگی کے باوجود سود کی رقم جوں کی توں رہتی ہے سود خور اتنے مضبوط ہیں کہ انہوں نے مختلف تھانوں میں بعض پولیس اہلکاروں کیساتھ ملی بھگت کررکھی ہے جو شخص اصل زر سے زائد ادا کرنے کے بعد سود کی رقم ادا نہ کرے تو سود خور ان پولیس اہلکاروں کے ذریعے ان پر دباؤ ڈال کر مک مکا کرتے ہیں بعض ضرورت مند رقم ادا نہ کرنے اور سود خوروں سے تنگ آکر اپنی جان گوانے سے بھی دریغ نہیں کرتے سرگودھا میں زیادہ تر یہ کاروبار جہاں کھلے عام ہورہا ہے وہاں پر اکثریت نے اقساط کی دکانیں بناکر اشیاء دینے کی بجائے نقد رقم دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سود کے منافع کی شرح 90 فیصد سے بھی زائد ہے انتظامیہ فوری طور پر سود خوروں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرے تاکہ قوم کو سود کی لعنت سے بچایا جاسکے۔
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.