رواں سال صوبہ پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا ہدف 86 ہزار 5 سو ایکڑ مقرر
بدھ 6 جنوری 2016 22:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) رواں سال صوبہ پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا ہدف 86 ہزار 5 سو ایکڑ مقرر کیا گیا ہے جس سے تقریباً 60 ہزارٹن پیداوار حاصل ہوگی۔ پاکستان اپنی ملکی ضروریات کا صرف 30 فیصد خوردنی تیل پیدا کرتا ہے جبکہ باقی 70 فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً 40 فیصد تیل ہوتا ہے۔
کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کو فروغ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ذریعہ ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بناسکتے ہیں ۔ کاشتکار سورج مکھی کی بہاریہ کاشت جنوبی پنجاب میں یکم جنوری،وسطی پنجاب میں 15 جنوری جبکہ شمالی پنجاب میں یکم فروری سے شروع کریں۔بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لیے موزوں ہے ۔(جاری ہے)
زمین کی تیاری کیلئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرائی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جاسکیں اور کھیت کو ہموار کرنے کیلئے لیزر استعمال کریں ۔
شرح بیج کا تعین زمین کی قسم ، شرح بیج کی روئیدگی، وقت کاشت اور طریقہ کاشت کو مدنظر رکھ کر کریں ۔ ہائبرڈ اقسام کا90 فیصد سے زیادہ اُگاؤ والا دو تا اڑھائی کلو گرام صاف ستھرا بیج فی ایکڑ استعمال کریں اور بوائی کے وقت بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ دو انچ رکھیں۔ قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو تا اڑھائی فٹ رکھیں، آبپاش علاقوں میں پودوں کا درمیانی فاصلہ 9 انچ اور بارانی علاقوں میں12 انچ رکھیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.